ابنا: خرطوم میں امریکی سفارتخانے کے سامنے کل ہونیوالے شدید عوامی احتجاج کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنا سفارتخانہ نامعلوم مدت تک کے لئے بند کردیا –اس رپورٹ کے مطابق سوڈان کی ایک اسلحہ ساز فیکٹری پر صہیونی فوج کے فضائی حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کی بندش اس بات کی علامت ہے کہ اسے اس حملے کے بارے میں پیشگی اطلاع تھی –صہیونی ریاست کے اس حملے میں دو افراد جان بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس میں بڑا مالی نقصان بھی ہوا ہے – سوڈان کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اس حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا -...../169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359826
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں صہیونی ریاست کے فضائی حملے کے خلاف احتجاج کے پیش نظر امریکی حکومت نے اس ملک میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے –